اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں وزیرِ جنگ کے خلاف مواخذے (استیضاح) کی تحریک پیش کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کی وجہ ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر مبینہ حملہ بتایا جا رہا ہے۔
امریکی کانگریس کی رکن یاسمین انصاری نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہگست نے اس حملے کے ذریعے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جس میں 160 سے زائد بچوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک اراکین وزیرِ جنگ کے خلاف پانچ نکاتی مواخذہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان الزامات میں ایران سے متعلق جنگی جرائم، اختیارات کا غلط استعمال اور وزارتِ جنگ کی بدانتظامی شامل ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں پر اندرونِ ملک تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے، اور کانگریس میں اس حوالے سے بحث تیز ہوتی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ